انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز جنازہ میں امام کہاں کھڑا ہو؟ امام کومیت کے سریاپیر کی جانب نہیں کھڑا چاہئے؛ بلکہ سینہ کے مقابلے میں کپڑا ہونا چاہئے اور جس روایت میں آتا ہے کہ میت کوسامنے رکھ کراس کے بیچوں بیچ کھڑے ہوکر نماز پڑھائی ہے اس کا مطلب بھی یہی ہے؛ کیونکہ سراور ہاتھ سینہ سے اوپر ہیں اور پیٹ اور پیر سینے سے نیچے ہیں؛ لہٰذا سینہ وسط میں ہوا، دوسرے سینہ محلِ ایمان وحکمت وعلم ہے؛ اس لئے سینہ کوفوقیت ہے اور ایسا کرنا مستحب؛ اگرکسی نے گھٹنے کے مقابل یاکندھے کے مقابلہ میں کھڑے ہوکر نماز پڑھادی تب بھی نماز صحیح ہوجائے گی؛ لیکن صحتِ نماز جنازہ کے لئے میت کے کسی حصہ کے سامنے اور مقابلہ میں ہونا شرط ہے؛ اگرمیت کا کوئی حصہ بھی امام کے سامنے نہ ہوگا تونماز جنازہ درست نہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۷۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)