انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شیخ التفسیرمولانا احمد علی لاہوریؒ (۱)قرآنِ مجید کا خلاصہ ہے "بندے سے توڑ خدا سے جوڑ " (۲)جب مسلمان کو اخلاص اور توکل کے دو پر لگ جاتے ہیں تو پھر وہ روحانیت کے آسمان پر اڑنے لگتا ہے ۔ (۳)مسجدیں ہدایت کی منڈیاں ہیں ،اور علماء ربّانی دکاندار، اور دکان ان کا سینہ ہے ،اور مال ہے قرآن ،خریدار ہے مسلمان ،اور پونجی ہے ایمان، جو خالص نیت سے ایمان خریدنے یہاں آتا ہے وہ خالی ہاتھ نہیں جاتا ۔ (۴)عقیدت ، ادب اور اطاعت سے فیض آتا ہے ، ان میں سے ایک تار بھی ٹوٹ جائے تو کنکشن ٹوٹ جاتا ہے ۔ (۵)میرے دوستو! طبیعتوں پر قابو رکھو ، جبر و صبر کی عادت ڈالو ، خدا کو یاد رکھو ، یہ دنیا فانی ہے اپنے معاملات درست کرو اور رزق ِ حلال کما کر کھاؤ ۔ (۶)مرد کام کے لئے اور عورت اس کے آرام کے لئے ہے (کاش دونوں اپنے اپنے کام کو پورا کریں تو دونوں آرام سے رہیں ورنہ تو گھر جہنم کا نمونہ بن جاتا ہے )۔ (۷)جو شخص کسی کو فریب نہیں دیتا وہ ہر کسی کے نزدیک عزّت حاصل کرلیتا ہے ۔