انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** زخم پھنسی وغیرہ کے لیے حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب کسی آدمی کے ہاتھ میں یا اورکسی مقام پر زخم پھنسی پھوڑا ہو تو انگلی رکھ کریہ دعاء(جھاڑ)کرے۔ بِسْمِ اللہ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا یُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا ترجمہ: اللہ کے نام سے ہماری زمین کی مٹی بعض کے تھوک کے ساتھ ہمارے مریض کو خدا کی اجازت سے شفادی جائے۔ (بخاری:۸۵۵،مسلم:۲/۲۲۳،ابن سنی:۵۲۶) سفیان جوراوی حدیث ہیں وہ اس طرح جھاڑ تے تھے کہ انگشت شہادت زمین پر رکھ کر اٹھاتے تھے پھر یہ دعاء پڑھتے تھے۔ علامہ نووی نے شرح مسلم میں اس کی شرح کرتے ہوئے کہا کہ لعب دہن انگلی میں لگا کر مٹی سے لگائے پھر جہاں زخم ہو وہاں انگلی رکھ کر یہ دعاء پڑھے۔ (شرح مسلم:۲۳۲،نزل الابرار:۲۷۲)