انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولت غزنویہ (افغانستان) اوپر ذکر ہوچکا ہے کہ الپتگین نے سلطنت سامانیہ کے جنوبی حصہ پرقبضہ کرکے اپنی ایک الگ حکومت قائم کرلی تھی، الپتگین کے بعد اس کا داماد سبکتگین اس سلطنت کا مالک ہوا، سبکتگین کا بیٹا محمود غزنوی تھی، اس خاندان نے سنہ۳۵۱ھ سے سنہ۵۵۲ھ تک حکومت کی، محمود عزنوی کے زمانے میں اس سلطنت کی وسعت وطاعت شباب پرتھی، پنجاب اور ملتان سے لے کرخراسان کے مغربی سرے تک اور خلیفج فارس سے لےکردریائے جیحون تک یہ سلطنت پھیلی ہوئی تھی، محمود غزنوی نے ایک طرف بخارا اور سمرقند تک حملے کیے تودوسری طرف کالنجر (بنگال) اور سومناتھ تک حملہ آور ہوا، اس سلطنت کوجب زوال آیا توخراسان پرخوارزم شاہیوں نے قبضہ کرلیا اور افغانستان وپنجاب پرخاندان غوری قابض ومتصرف ہوگیا، غزنویوں کوہمیشہ خلیفہ بغداد کی اطاعت وفرماں برداری کا اقرار رہا، سلطان محمود غزنوی کے عہد حکومت میں سلجوقیوں نے اپنے قدیمی مسکن یعنی مغربی چین کے پہاڑوں سے نکل کربخارا کے میدانوں میں سکونت اختیار کی اور پھربہ تدریج ایشائے کوچک تک پھیل گئے، سلطان محمود غزنوی نے ماوراءالنہر کا علاقہ بھی فتح کرلیا تھا، اس خاندان کی تاریخ مفصل طور پرتاریخ ہند میں درج کی جائے گی، انشاء اللہ تعالیٰ۔