انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
خضاب لگانے سے وضو یاغسل ہوتا ہے یا نہیں؟ بالوں پرسیاہ خضاب لگانا ناجائز ہونے کے باوجود استعمال کرلیا ہو اور وہ بالوں پرپانی کی طرح پتلا ہو اور خشک ہونے کے بعد بالوں تک پانی پہنچنے کے لئے رکاوٹ نہ بنتا ہو تواس صورت میں وضو وغسل ہوجائےگا (مگرخضاب لگانے کا مستقل گناہ توہوگا ہی)اور اگروہ گاڑھا ہوبالوں تک پانی پہنچنے کے لئے رکاوٹ بنتا ہو توپھر وضو، غسل بھی صحیح نہ ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۲۲)