انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** استخارہ، نکاح واولاد دعاء استخارہ حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم لوگوں کو نبی پاک ﷺ استخارہ اس طرح سکھایا کرتے تھے جس طرح قرآن کی سورتیں(یعنی کسی اہم کام میں استخارہ کی تاکید فرماتے اوردعاؤں کا اہتمام کے ساتھ یاد کراتے) چنانچہ آپ فرماتے ، جب کوئی اہم کام درپیش ہو تو دورکعت نفل نماز پڑھو۔(نماز سے فارغ ہونے پر) یہ دعاء پڑھو۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُکَ بِعِلْمِکَ وَأَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَأَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِيمِ فَإِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَاقْدُرْهُ لِي ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدُرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ أَرْضِنِي ترجمہ:اے اللہ میں تیرے علم کے ذریعے تجھ سے خیر مانگتا ہوں اورتیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے قدرت طلب کرتا ہوں اور تیرے بڑے فضل کا تجھ سے سوال کرتا ہوں،کیوں کہ بلاشبہ تجھے قدرت ہے اورمجھے قدرت نہیں اورتو جانتا ہے اورمیں نہیں جانتا اورتو غیبوں کو خوب جاننے والا ہے،اے اللہ اگر تیرے علم میں میرے لئے یہ کام میری دنیا اورآخرت میں بہتر ہے تو اس کو میرے لئے مقدر فرما پھر میرے لئے اس میں برکت فرما اوراگر تیرے علم میں میرے لئے یہ کام میرے دنیا اورآخرت میں شر(اوربرا) ہے تو اس کو مجھ سے اور مجھ کو اس سے دور فرما اور میرے لئے خیر مقدر فرما، جہاں کہیں بھی ہو، پھر مجھے اس پر راضی فرمادے۔ (مشکوۃ:۱۱۶،بخاری:۹۴۴،اذکار:۱۰۱) لفظ ہذا الامر جو دوجگہ ہے جب یہاں پہنچے تو اپنے اس کام کا نام لے جس کے بارے میں استخارہ کررہا ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ کی ایک روایت میں دعاء استخارہ اس طرح ہے: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُکَ بِعِلْمِکَ وَأَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَأَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ فَإِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ کَانَا خَيْرٌ اًلِي فِي مَعِیْشَتِیْ وَخَیْراً لِیْ فِیْ عَاقِبَةِ أَمْرِي فَاقْدِرْهُ لِي وَ بَارِك لِي فِيهِ وَإِنْ كَانَ غَیْرَذَلِکَ فَااقْدِرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَ رَضِّنِیْ بِقُدًرَتِکَ (الدعا:۳/۱۴۰۹)