انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا مہندی لگانے کے بعد غسل صحیح ہوگا؟ عورتوں کے لیے مہندی لگانا جائز ہی نہیں؛ بلکہ بہتر ہے اور مہندی لگانے کے لیے پاکی اور ناپاکی کی کوئی شرط نہیں، مہندی چونکہ پانی کے جسم تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتی؛ اس لیے ناپاکی کی حالت میں مہندی لگائی اور بعد میں غسل کیا تو کچھ حرج نہیں، غسل دُرست ہوجائے گا، جیسا کہ جسم میں میل لگا ہوتا ہے، اس کے باوجود پانی کا بہادینا غسل ووضو کے لیے کافی ہوجاتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)