انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پیدائش سنہ ہجری کے تیسرے سال رمضان المبارک کے مہینہ میں معدنِ نبوت کا یہ گوہر شب چراغ استغنا وبے نیازی کی اقلیم کا تاجدار، صلح و مسالمت کی پرسکون مملکت کا شہنشاہ، عرشِ خلافت کا مسند نشین،دوشِ نبوت کا سوار، فتنہ و فساد کا بیخ کن ،سردارِ دو عالم کی بشارت کا پورا کرنے والا، امتِ مسلمہ کا محسنِ اعظم، نور افزائے عالمِ وجود ہوا، آنحضرتﷺ کو ولادت باسعادت کی خبر ہوئی توحضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لائے،اورفرمایا :میرے بچے کو دکھانا،کیا نام رکھا گیا، عرض کیا گیا، حرب، فرمایا نہیں ،اس کا نام حسنؓ ہے،پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کیا اور دو مینڈھوں کی قربانی کرکے سر کے بال اتروائے اوران کے ہم وزن چاندی خیرات کی ۔