انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت صوفی سلیمان لاجپوریؒ (۱)عمر گرامی انمول و بیش قیمت جوہر ہے اس کو حقیر و ناچیز دنیا کے عوض فروخت کردینا باعثِ خسارت ِ دارین ہے ۔ (۲)سب سے بڑا کام یہ ہےکہ اپنے کو سب سے بُرا سمجھے۔ (۳)قلب نورِ خداوندی کے نزول کا محل ہے، اس لئے اس کو بُرے خطرات اور مذموم خیالات سے خراب نہ کرنا چاہئے ، لہٰذا ان امور سے ہمیشہ مجتنب رہنا چاہئے :کبر ، کینہ ، بغض ، حسد، اس لئے کہ ان سے دل خراب ہوتاہے ۔ (۴)اللہ پاک کے پاس جانے کا جب پورا یقین ہے تو اس سے حیا و شرم کرنی چاہئے ۔ (۵)سچا یقین اس بات پر رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہر آن اپنی مخلوقات کی حرکات و سکنات کا ناظر ہے ۔