انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت حمدون بن احمد بن قصارؒ (م:۲۷۱ھ) ۱۔جس نے یہ خیال کیا کہ وہ فرعون سے بہتر ہے تو اس نے تکبر کیا۔ ۲۔جہاں تک ہوسکے کسی دنیاوی چیز کی خاطر غصہ میں نہ آؤ۔ ۳۔جب تم کسی کو شراب کے نشہ میں سر شار دیکھو تو تم بھی بناوٹی طور پر ادھر ادھر جھکنے لگ جاؤ، تاکہ کہیں تم اس پر زیادتی نہ کر بیٹھو اور پھر کہیں تم بھی اس میں مبتلا نہ ہوجاؤ۔ ۴۔اپنی جس قسم کی باتیں تم چاہتے ہو کہ لوگوں پر ظاہر نہ ہوں اس قسم کی لوگوں کی باتیں بھی ظاہر نہ کرو۔ (الرسالۃ القشیر یۃ،ص:۴۳) ۵۔جب شیطان اوراس کی فوج اکھٹی ہوتی ہے تو انہیں کسی بات پر اتنی خوشی نہیں ہوتی جتنی کہ تین چیزوں پر ہوتی ہے: (۱)اس مومن پر جو مومن کو قتل کرے۔ (۲)اس شخص پر جو کفر کی حالت میں مرے۔ (۳)اوراس دل پر جسے فقر کا ڈر ہو۔ (الرسالۃ القشیریۃ،ص:۳۷۴) (۱)جو سلف کی سیرت کا مطالعہ کرےگا تو اس کو اپنی تقصیر اور مردانِ راہ کے درجات سے پیچھے رہ جانے کی معرفت نصیب ہوگی ۔ (۲)درویش کا جمال اس کی تواضع میں ہے ،اور جب اس نے تکبر کیا تو اس کا تکبر اغنیاء کے تکبر سے بھی بڑھ گیا۔