انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مریض اپنے اوپر دم کرے حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول پاک ﷺ جب اس مرض میں ہوئے جس میں آپ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ جو اپنے اوپر ان سورتوں کو(قل اللہ احد،قل اعوذ برالفلقاورقل اعوذ برب الناس) پڑھ کر دم فرمایا کرتے تھے،حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب تکلیف بڑھ گئی تو میں پڑھ کر دم کردیتی تھی اور برکۃ آپ کے دست مبارک کو پھیردیتی ،روایت میں ہے کہ زہری سے پوچھا گیا کس طرح دم فرماتے،تو انہوں نے کہا کہ پڑھ کر ہاتھ پر دم کرتے پھر چہرہ(وغیرہ جہاں تک ہاتھ جاتا)پر پھیرلیتے۔ (اذکار نووی:۱۱۳،بخاری:۲/۸۵۶)