انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ کے لیے گاؤں سے شہر آنے میں ثواب ہے؟ جس شخص پرجمعہ فرض نہیں؛ خواہ گاؤں میں رہنے کی وجہ سے؛ خواہ بیماری وغیرہ کی وجہ سے، وہ اگرایسی جگہ جمعہ پڑھ لے کہ جہاں جمعہ صحیح ہوتا ہے تواس کوجمعہ پڑھنے سے جمعہ کا ثواب ملے گا اور اس کے ذمہ سے فریضہ اداہوجائے گا؛ خواہ وہ امام ہو؛ خواہ وہ مقتدی؛ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھنے کے لیے کئی کئی کوس گاؤں سے نمبروار بعض حضرات مدینہ شریف میں آیا کرتے تھے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)