انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو طاہر ابو طاہر نے عنان حکومت اپنے ہاتھ میں لے کر ۲۸۷ ھ میں بصرہ پر حملہ کیا اور بصرہ کو اچھی طرح لوٹ مار سے پامال کرکے بحرین کی طرف واپس ہوا،اس خبر کو سُن کر دارالخلافہ بغداد میں بڑی تشویش پیدا ہوئی اور خلیفہ مقتدر نے بصرہ کی شہر پناہ کے درست کرنے کا حکم دیا، ابو طاہر کامیابی کے ساتھ علاقہ بحرین میں حکومت کرتا رہا،اسی دوران میں اُس نے عبید اللہ مہدی سے بھی خط و کتابت کی اور عبید اللہ مہدی نے اس کی حکومت و سلطنت کو بہ نظر اطمینان دیکھا،۳۱۱ ھ میں ابو طاہر نے بصرہ پر دوبارہ حملہ کرکے اُس کو ویران کردیا،جامع مسجد بالکل منہدم کردی گئی جو عرصہ تک مسمار پڑی رہی، بازاروں کو لوٹ کر خاک سیاہ کردیا۔