انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صلوٰۃ التسبیح میں دوسری اور چوتھی رکعت کے قیام کے لئے تکبیر کہیں یا نہ کہیں؟ صلوٰۃ التسبیح میں پہلی اور تیسری رکعت کے دونوں سجدوں کے بعد اللہ اکبر کہہ کر بیٹھے اور تسبیحات پڑھے گا، اس کے بعد دوسری اور چوتھی رکعت کے لئے اٹھتے وقت تکبیر نہ کہی جائے، ا س لئے کہ اس وقت تکبیر ثابت نہیں، نیز سجدہ اور قیام کے درمیان بیٹھنا شرعاً غیر معتبر ہے، لہٰذا سجدہ سے قیام تک انتقال حکماً ایک ہی ہے، ا سلئے حسبِ قاعدہ ایک انتقال کے لئے ایک ہی تکبیر کہی جائے گی، تکرارِ تکبیر مشروع نہیں ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۹۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)