انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یہود ونصاری کے نقش قدم پر بخاری ومسلم میں حضرت ابوسعید خدریؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا تم لوگ قدم بہ قدم ہو بہو ان لوگوں کی پیروی کروگے جو تم سے پہلے گزرے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے سوراخ میں گھسے ہوں گے تو تم بھی ایسا ہی کروگے ،لوگوں نے عرض کیا کہ کیا اگلے لوگوں سے یہود ونصاری مراد ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں اور کون،یہود ونصاری کے نقش قدم پو پورے طور پر چلنے کی جو پیشن گوئی فرمائی گئی ہے وہ پوری ہوئی ،یہود کی عادت تھی حسد کرنا حق کو چھپانا اور دنیاوی لالچ میں پڑ کر غلط مسئلہ بتانا ،اللہ کی کتاب میں جو حکم اپنے موافق ہو اس کو لے لینا اور جو خلاف ہو اس کو چھپالینا یہ سب باتیں یہودیوں کی اس امت محمدیہ کے بے دین علماء میں بھی پائی جاتی ہیں ،نصاری کی روش یہ تھی کہ نبی اور بزرگوں کو خدائی کا مرتبہ دیتے تھے تو یہ روش بھی اس امت کے جاہل پیر زادوں میں پائی جاتی ہے اس کے علاوہ بہت سی وضع قطع میں لوگ نصاری کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔