انوار اسلام |
س کتاب ک |
کفن اورکفنانےسے متعلق مسائل واحکام کفن اور خیرات شوہر کے ذمہ ہے؟ زوجہ کا کفن مفتیٰ بہٖ قول پرزوج کے ذمہ لازم ہے؛ اگروسعت نہ ہو توپھرعورت کے ترکہ سے کفن دیا جائے گا؛ خیرات کے متعلق یہ ہے کہ اگرمیت نے وصیت کی ہے توایک ثلث میں اس کونافذ کرنا ضروری ہوگا اور اس سے زائد میں ورثہ کی اجازت پرموقوف ہے؛ اگرورثہ بالغ ہوں اور اجازت دیدیں توزائد میں وصیت نافذ ہوسکتی ہے؛ ورنہ نہیں؛ اگروصیت نہیں کی توانتقال کے بعد سے تمام ترکہ میت کے ملک سے خارج ہوکر ورثہ کی ملک میں آگیا؛ ورثہ کواختیار ہے جس قدر چاہیں خیرات کرکےمیت کوثواب پہنچائیں؛ لیکن اگرکوئی وارث نابالغ بھی ہے تواس کے حصہ کوصدقہ کرنا جائز نہیں، زوج کے ذمہ کچھ لازم نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۱۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)