انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غسلِ میت کے لئے نیت ضروری نہیں میت پرتین دفعہ پانی بہادیا اور کوئی جگہ اس کی خشک نہ رہی توغسل ہوگیا، نیت کی ہویانہ کی ہو؛ نیز نہ عربی زبان میں الفاظ کا کہنا لازم ہے نہ کسی اور زبان میں، نیت توارادۂ قلبی کا نام ہے؛ اسی طرح نیت کرلی جائے کہ میت کوغسل دینا ہمارے اوپر لازم ہے اس لئے غسل دیتے ہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۹۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)