انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پندرہ دن کی نیت سے چلنے والا راستہ میں قصر کرے یا نہیں؟ جو شخص تین منزل کی مسافت ۴۸میل کا ارادہ کرکے سفر کرے وہ راستہ میں قصر کرے گا، لیکن اگر راستہ میں ۴۸ میل ےس پہلے پندرہ روز یا زائد ایام ٹہرنے کا ارادہ ہو تو راستہ میں قصر نہیں کرے، وہ شرعی مسافر نہیں، اسی طرح اگر ابتداءًا ۴۸ میل سے کم کی نیت سے چلا اور کسی جگہ ٹہر گیا، پھر وہاں سے ۴۸میل سے کم کا ارادہ کرلیا تو یہ شخص مسافر نہیں ہوا، اگر چہ ساری دنی میں گھوم جائے، یہ قصر نہیں کرے گا، اگرچہ ۴۸میل یا اس سے زیادہ کا سفر تو کرتا ہے مگر درمیان میں ٹہرتا ہوا جائےگا اور یہ ٹہرنا پندرہ روز سے کم ہوگا تو یہ شخص مسافر ہے، سفر میں قصر کرے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۸۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)