انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنازہ میں حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جنازہ پر یہ دعاء پڑھتے : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ (الدعا:۳/۱۳۵،ترمذی:۱۸۹،بسند حسن) ترجمہ:اے اللہ ہمارے زندوں ،مردوں بڑے چھوٹے مرد عورت غائب حاضر کی مغفرت فرما، اے اللہ ہم میں سے جسے زندہ رکھ اسلام پر رکھ اورموت دے تو ایمان پر دے۔ حضرت عوف بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ایک جنازہ پر یہ دعاء پڑھی،جسے میں نے یاد کرلیا۔ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ. (مسلم،باب الدعاء للمیت فی الصلاۃ،حدیث نمبر۱۶۰۰) ترجمہ:اے اللہ اس کی مغفرت فرما اس پر رحم فرما ،عنایت فرما،اسے معاف فرما،اس کے آنے کا اکرام فرما، اس کے مقام کو کشادہ فرما،پانی سے برف سے اولے سے اس کے گناہ کو دھل دے اسے گناہوں سے ایسا صاف فرمادے جیسا کہ سفید کپڑا میل سے، اس گھر کے بدلہ بہتر گھردے ،اس اہل سے بہتر اہل،اس بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما، اسے جنت میں داخل فرما، عذاب قبر اورعذاب نار سے اس کی حفاظت فرما۔ فائدہ: جنازہ میں یہ دونوں دعائیں پڑھ لے تو بہتر ہے،علامہ شامی نے ردالمختار میں ان دونوں دعاؤں کا پڑھنا ذکر کیا ہے۔ (مسلم:۲/۳۱۱)