انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تخت نشینی ۳۲ یا۳۳ سال کی عمر میں اپنے باپ کی وصیت کے موافق ۱۷۲ھ میں تخت نشین ہوا ،جس وقت عبدالرحمن بن معاویہ کا انتقال ہوا ہے تو ہشام شہر مریدہ میں بطور گورنر موجود تھا وہیں اپنے باپ کی وفات کا حال سن کر تخت نشین ہوا اور عامطور پر ملک اندلس میں اس کے نام کا خطبہ پڑھاگیا ،قرطبہ میں اس کا بھائی عبداللہ موجود تھا اس نے باپ کے بعد محل سرائے شاہی اور دارلسلطنت قرطبہ پر ہشام کے خلاف قبضہ کرلیا ،ادھر صوبۂ طلیطلہ کا گورنر اس کا بھائی سلیمان تھا،ہشام مریدہ سے قرطبہ کی جانب متوجہ ہوا اور معمولی سے مقابلہ کے بعد عبداللہ کو گرفتار کرکے قرطبہ پر قابض ہوا اور دوبارہ رسم تخت نشینی ادا کی،اس موقع پر اس نے اپنے بھائی کی خطا معاف کرکے اس کو اپنے مشیروں اور وزیروں میں شامل کرلیا اور اس کی بڑی جگیر مقرر کردی۔