انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خلیفہ حکم عبدالرحمن ثالث کی تخت نشینی اپنے باپ کی وفات کے تیسرے روز خلیفہ حکم ۵رمضان المبارک۲۵ھ کو بعمر ۴۸سال قصرالزہرا میں تخت خلافت پر بیٹھا،وزراء سپہ سالاران فوج اور اراکین سلطنت بیعت کے لیے حاضر دربار ہوئے ،قاضی القضاۃ اور دوسرے قاضیوں نے اول بیعت کی،اس کے بعد حلیفہ کے بھائیوں اور شہزادوں نے رسم بیعت ادا کی ،اس کے بعد وزراء اراکین سلطنت نے اقرار اطاعت کیا، صوبوں کے عامل جو قرطبہ میں حاضر ہوسکے تھے،انہوں نے اصالتاً شرف بیعت حاصل کیا ،باقی لوگوں کے پاس ملک کے صوبوں اور بڑے بڑے شہروں میں بیعت لینے کے لیے خلیفہ نے وکلاء روانہ کیا قصر شاہی کےخادموں اور غلاموں نے بھی بیعت کی تخت نشینی کی رسم بڑی دھوم دھام اور دان وشکوہ کے ساتھ ادا ہوئی ،خلیفہ حکم ثانی نے اپنا لقب مستنصر باللہ تجویز کیا ،جعفت مصحفی کو اپنا حاجب مقرر کیا۔