انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا نفل کی جماعت رمضان المبارک میں بھی مکروہ ہے؟ مذہب حنفی میں امام کے علاوہ چار مقتدی ہوں تو یہ نفل کی جماعت بالاتفاق مکروہ ہے اور مقتدی اگر تین ہوں تو کراہت میں اختلاف ہے، ایک دو مقتدیوں کے ساتھ جماعت اگرچہ بلاکراہت جائز ہے مگر اس میں بھی جماعت کی فضیلت اور ثواب نہیں، یہ حکم رمضان اور غیر رمضان دونوں کے لئے عام ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)