انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو عثمان سعید بن سلام المغربیؒ (۱)اللہ تعالیٰ نے اپنے اولیاء کا امتحان لینا چاہا تو ان پر ان کے دشمنوں کو مسلط فرمادیا تاکہ ان کے صبر کو دیکھیں پس اگر انہوں نے اپنے دشمنوں کی بلاؤں پر صبر کیا تو ان کو اپنے علم سے معزز فرماتے ہیں، اور اپنے وصل کی بشارت سناتے ہیں ، اور اپنے جوار میں جگہ دیتے ہیں، اور اپنے مشاہدہ کی نعمت سے سرفراز فرماتے ہیں ، اور اپنے ذکر سے متلذذ فرماتے ہیں ، اور اپنی معرفت سے بہرہ ور فرماتے ہیں، اور ان کو امام بنادیتے ہیں جن کی اقتداء کی جاتی ہے ، اور اپنے بندوں کی نجات کا ذریعہ بنادیتے ہیں ، اور اپنی زمین میں ان کے وجود کو سراسر رحمت قرار دیتے ہیں ۔ (۲)جو شخص اہل اللہ کی مصاحبت پر اغنیاء کو ترجیح دےگا تو اللہ تعالیٰ اس کو موت قلب میں مبتلا کردےگا ۔