انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جادو کرتب سے حفاظت حضرت کعب احبارؓ فرماتے ہیں کہ اگر میں یہ دعاء پڑھانہ کرتا تو یہود مجھے گدھا بنادیتے۔ أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأ (موطاء امام مالک،باب مایؤمر بہ من التعوذ،حدیث نمبر:۱۴۹۹) ترجمہ: پناہ مانگتے ہیں بلند وبالا اللہ کی ذات سے کہ اس سے کوئی چیز بڑی نہیں ہے اوراس کے کلمہ تامہ سے جس سے کوئی اچھائی اوربرائی تجاوز کئے ہوئے نہیں ہے اور اللہ کے تمام اسماء حسنیٰ سے جسے ہم جانتے ہیں اور جسے ہم نہیں جانتے اورمخلوق کی تمام برائی سے جو پیدا ہوئی اورپھیلی ہے۔ فائدہ: جسے سحر وغیرہ کا شبہ یا خوف ہو وہ اس دعاء کو صبح وشام اورسونے کے وقت پڑھ کر پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیا کرے یا کاغذ میں لکھ کر صبح نہار منھ یا سونے کے وقت پی لیا کرے تو اس کا اثر جاتا رہے گا اگر اس کے ساتھ آیات سحر شامل کرلے تو اوراچھا اورزور دار اثر ہوگا،شاہ عبدالعزیز صاحب قدس سرہ نے آیات سحر کو دفع سحر کے سلسلہ میں نہایت مجرب اورنفع بخش بیان کیا ہے۔ (مجربات عزیزی:۱۹) آیات سحر یہ ہیں: فَلَمَّا الْقَوْا قَالَ مُوْسیٰ مَا جِئْتُمْ بِہ السِّحَر اِنَّ اللہ سَیُبْطِلُہِ اِنْ اللہَ لَا یُصْلِحُ عَمَل الْمُسِفدِیْنَ،وَیُحِقَّ اللہُ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِہِ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ،وَاُلْقِیَ السَّحْرَۃُ سَاجِدِیْنَ،قَالُوْا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ،رَبِّ مُوْسیٰ وَھَارُوْنَ،فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَاکَانُوا یَعْمَلُوْنَ،فَغُلِبُوْا ھُنَالِکَ وَانْقَلَبُوا صَاغِرِیْنَ،اِنَّمَا صَنَعُواکَیْدُسَاحِرٍ وَلَایُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰی