انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت محمد بن کعب قرضیؒ (۱)اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے اندر تین خصلتیں پیدا فرمادیتے ہیں ایک دین کی سمجھ، دوسرے دنیا سے بے رغبتی، اور تیسرے اس کے عیوب کے لئے چشمِ بصیرت ۔ (۲)تھوڑی سی دنیا بھی کثیر آخرت سے باز رکھتی ہے ۔ (۳)اس قلب میں حکمت ہی نہیں آتی جس میں معصیت کا عزم ہو ۔ (۴)بہت زیادہ ساتھی بنانے سے پرہیز کرو اس لئے کہ ان کے حقوق کی ادائیگی سے قاصر ہوجاؤگے ۔ (۵)جب باطن درست ہوجائے تو کبائر بھی معاف ہوجائیں گے ۔