انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مالکیوں کی مخالفت ۱۹۸ھ میں مالکی گروہ نے پھر سراٹھایا،ایک مرتبہ پہلے ان لوگوں کی کوششوں اور سازشوں کاقلع قمع کردیاگیا تھا مگر اب جب کہ عیسائی اور عجمی لوگوں کی فوج تیار ہونے لگی تو مولویوں نے سلطان کے خلاف پھر فتوی بازی شروع کردی اور عجمیوں کے وجود کو شہر قرطبہ کے لیے ایک لعنت قراردیاگیا پچھلی سازش میں یحیی پیش پیش تھےاوران ککی نسبت اہل اندلس بہت عقیدت رکھتے اور ان کو ولی کامل بھی جانتے تھے اسی لیے حکم نے قاضی یحیی کو ماخوذ نہیں کیا تھا اور ان کی ہر ایک مخالفت سلطنت کوشش سے چشم پوشی اور درگزر کا سلوک ہوا تھا اس مرتبہ بھی انھیں کے ذریعے طبقۂ علماء اور ان کے معتقدین میں جذبات نفرت نے ترقی کی اور قرطبہ والوں نے یہاں تک مبازرت کی کہ جہاں کہیں کوئی اکیلا عجمی مل جاتا اس کو قتل کردیتے،اس لیے عجمی لوگ شہر میں اور شہر کے بازاروں میں جب کبھی نکلتے تو کئی کئی مل کر نکلتے ورنہ اپنے فوجی کیمپ میں ہی رہتے۔