انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازِ عید کی دوسری رکعت کے رکوع میں تکبیرات یاد آئیں اور کھڑا ہوکر تکبیرات کہا تو کیا حکم ہے؟ اگر امام نمازِ عید کی دوسری رکعت میں زائد تکبیریں بھول جائے اور رکوع میں یاد آنے پر فوراً کھڑا ہوکر تکبیرات کہہ دے تو نماز فاسد نہ ہوگی، مکمل ہوجائے گی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۷۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۸۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۶۸۴، زکریا بکڈپو،دیوبند)