انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدۂ تلاوت کے متفرق مسائل و احکام اگر امام رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت نہ کرے تو کیا حکم ہے؟ تراویح میں آیتِ سجدہ آئی ، اسی آیت پر یا ایک یا دو آیت کے بعد رکوع کرے اور اس میں سجدہ کی نیت بھی کرلے تو اس سے سجدۂ تلاوت ادا ہوجائیگا، لیکن جو مقتدی اس رکوع میں سجدہ کی نیت نہ کرے اس کا سجدہ ادا نہ ہوگا، اس لئے امام کو چاہئے رکوع میں سجدہ کی نیت نہ کرے بلکہ رکوع کے بعد نماز کا سجدہ کرنے سے بہر صورت سجدۂ تلاوت ادا ہوجائیگا، خواہ سجدۂ تلاوت کی نیت کرے یا نہ کرے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۵۹، زکریا بکڈپو، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)