انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جانے والوں کی یاد غزوۂ اُحد کے آٹھ سال بعد ایک دن آپﷺ شہدائے اُحد کے مزاروں کے پاس گئے‘ ان پر نماز پڑھی اور اس طرح باتیں کیں جیسے رخصت ہونے والا کرتا ہے ، آخر میں فرمایا: ہم لوگ تم سے ملنے والے ہیں ، واپس آئے تو منبر پر بیٹھے اور فرمایا ! میں تم سے پہلے جاتا ہوں تاکہ حوض کوثر کا انتظام درست کرلوں ، میں اس مقام سے اسے دیکھ رہا ہوں ، مجھے زمین کے تمام خزانوں کی چابیاں پیش کی گئیں ، مجھے یہ اندیشہ نہیں کہ میرے بعد تم شرک میں مبتلاء ہو جاؤگے، البتہ دنیا کی طرف راغب ہوجاؤ گے اور آپس میں لڑنے لگو گے،