انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز میں دیر سے شریک ہونے والا زائد تکبیرات کب کہے؟ اگر کوئی شخص امام کے تکبیر تحریمہ اور زائد تکبیرات کہنے کے بعد نماز میں شامل ہوا تو چاہئے کہ وہ اپنی تکبیر تحریمہ کے ساتھ ہی زائد تکبیرات بھی کہہ لے، اگر امام رکوع میں جاچکا ہے اور یہ گمان ہوکہ تکبیرات کہہ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوسکے گا تو تکبیر تحریمہ کے بعد کھڑے کھڑے تین تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جائے ، اگر یہ خیال ہو کہ تین تکبیرات کہنے کے وقت میں امام رکوع سے اٹھ جائے گا تو صرف تکبیر تحریمہ کہہ کر رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں رکوع کی تسبیحات کے بجائے بغیر ہاتھ اٹھائے تین تکبیرات کہہ لے، اور اگر اس کی تکبیریں پوری نہیں تھیں کہ امام رکوع سے اٹھ گیا تو تکبیریں چھوڑ دے اور امام کی اتباع کرے،اگرنماز میں ایسے وقت شامل ہوا کہ ایک رکعت نکل گئی تو امام کے سلام پھیرنےکے بعد اپنی رکعت پوری کرے تو پہلے قراءت کرے پھر تکبیریں کہے اس کے بعد رکوع کی تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے اور باقی نماز مکمل کرے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۱۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۷۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔احسن الفتاویٰ:۴/۱۱۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)