انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** فرض نماز کے بعد کی مسنون دعائیں حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب نبی پاک ﷺ سلام پھیرتے تو یہ دعاء فرماتے اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامْ وَمِنْکَ السَّلَامْ تَبَارَکْتَ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرامِ (ابوداؤد:۲۱۲،مسلم:۱/۲۱۸،مشکوٰۃ:۸۸،بسند صحیح) ترجمہ:اے اللہ آپ سلام ہیں، آپ کی جانب سے سلامتی ہے،اے جلال واکرام والے بڑے بابرکت ہیں آپ حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جب نماز سے سلام پھیرتے تو یہ دعاء پڑھتے: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَالْمُؤَخِّرُ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ (ابی داؤد،مایستفتح بہ الصلاۃ من الدعاء،حدیث نمبر:۱۲۹۰) ترجمہ:اے اللہ ہمارے اگلے پچھلے گناہ اور چھپے وظاہر،میری فضول خرچی اورجس کے آپ ہم سے زیادہ جاننے والے ہیں سب کو معاف فرمادے آپ ہی اول وآخر ہیں آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔