انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بغاوتِ مصرف سنہ۱۷۷ھ کے آخر میں خبر پہنچی کہ مصر میں بعض قبائل سرکشی پرآمادہ ہیں، مصر کے گورنراسحاق بن سلیمان نے اس بغاوت کے روکنے کی کوشش کی؛ مگرسنہ۱۷۸ھ میں باغیوں نے علمِ بغاوت بلند کرکے میدان میں نکل کراسحاق بن سلیمان کوشکست دی، اس زمانہ میں ہرثمہ بن امین فلسطین کا عامل تھا، ہارون الرشید نے ہرثمہ کولکھا کہ تم فوج لے کرمصر کی بغاوت فرو کرنے کے لیے جاؤ، ہرثمہ بن امین نے مصر میں جاکر باغیوں کومغلوب ومنقاد کیا، ہارون الرشید نے مصر کی گورنری ہرثمہ بن امین کوعطا کی؛ مگرپھرایک ہی مہینہ کے بعد ہرثمہ بن امین کومصر کی حکومت سے برطرف کرکے عبدالملک بن صالح کومصر کی حکومت سپرد کی