انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** افریقہ کی گورنری پر کلثوم بن عیاض کا تقرر دربار خلافت سے ایک شامی سردارکلثوم بن عیاض عبید بن عبدالرحمن کی جگہ گورنر افریقہ مقرر ہوکر آیا ،یہاں بربریوں کے سردارمیسرہ نامی نے مغرب الاقصی میں لوٹ مارسے سخت بدامنی پیدا کررکھی تھی ،کلثوم بن عیاض نے بربریوں کو ایک حقیر قوم سمجھ کر بے پروائی سے مقابلہ کیا مگر بربری لوگ جو شروع میں بھی بلاجنگ وجدل عربوں کے محکوم نہ ہوئے تھے اب سوبرس کے عرصہ میں اسلام کی بدولت بہت کچھ ترقی کرچکے تھے ،ان کی شجاعت وتہذیب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا تھا وہ عربوں کے ساتھ بہت سے لڑائیوں میں شریک ہوہوکر عربوں کی ہمسری کرنے لگے تھے بربریوں نے شامیوں کو شکست دی۔