انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ابو ابراہیم احمد ابو ابراہیم احمد نے تخت نشین ہوکر فوج کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،ملک کے اندر جا بجا قلعے بنوائے،جزیرہ صقلیہ میں رومی فوجوں کے ساتھ سلسلہ جنگ برابر جاری رہتا تھا،ابو ابراہیم کے زمانے میں بماہِ شوال ۲۴۷ھ میں مسلمانوں کو رومیوں پر ایک فتح عظیم حاصل ہوئی اوربہت سے قیدی افریقہ میں آئے، ابو ابراہیم نے ان رومی قیدیوں کو نامۂ بشارت کے ساتھ خلیفہ متوکل کے پاس بغداد کی جانب بھیج دیا،خاندانِ اغلب کے فرماں روا اگرچہ صوبہ افریقیہ میں مستقل حکومت اورشاہی اختیارات رکھتے تھے مگر بظاہر وہ خلیفہ بغداد کی سیادت کو تسلیم کرتے اوردربارِ خلافت سے کسی نہ کسی قسم کا تعلق ضرور رکھتے تھے ۲۴۹ ھ میں ابو ابراہیم احمدنے وفات پائی اوراس کی جگہ اس کا بیٹا زیادۃ اللہ جو زیادۃ اللہ اصغر کے نام سے مشہور ہے تخت نشین ہوا۔