انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالرحمن افریقہ میں عبدالرحمن یہاں سے چھپتا چھپاتاچل کھڑا ہواکبھی کسی گاؤں میں مسافر بن کرٹھہرجاتا،کبھی جنگل میں کسی درخت کے نیچےپڑا رہتا،غرض بھیس بدلے اور بیٹے کےلیے ہوئے بڑی بڑی منزلیں طے کرتا ہوافلسطین کے علاقہ میں پہنچ گیا،وہاں اس کو اتفاقاً اس کے باپ کاغلام بدر نامی ملگیا ،وہ بھی اسی حالت میں اپنی جان بچاتا ہوا مصر کی طرف جارہا تھا ،بدر کے پاس عبدالرحمن کی ہمشیرہ کے کچھ زیورات اور روپیہ بھی تھا جو اس نے عبدالرحمن کی خدمت میں پیش کردیا اس طرح عبدالرحمن کی عسرت اور خرچ کی تکلیف رفع ہوگئی ،اب اس ے اپنا بھیس بدل کر اور معمولی سوداگروں کی حالت بناکر بدر کی معیت میں سفر شروع کیا،مصر میں پہنچ کر بنو امیہ کے ہمدردوں سے ملاقات کی،یہاں کے چند روزہ قیام کے بعد افریقہ کا قصد کیا۔