انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولت مملوکیہ (مصر) دولت ایوبیہ مصر کے بعد مصر میں مملوک سلاطین کی حکومت سنہ۵۶۰ھ سے شروع ہوئی، اس کا ذکر بھی اوپر آچکا ہے، ان مملوکوں کے بھی دوسلسلے ہیں، پہلا سلسلہ مملوک بحریہ اور دوسرا مملوک گرجیہ کہلاتا ہے۔ سنہ۹۲۲ھ میں ان کا بھی خاتمہ ہوگیا اور بہ جائے ان کے مصر میں حکومت عثمانیہ قائم ہوئی، سلاطین سلجوقیہ کے جانشینوں کا ذکر کرتے ہوئے ہم بہت دور آگے نکل گئے ہیں، ترتیب زمانی کے اعتبار سے ابھی کئی مشہور زبردست سلطنتوں کی طرف اشارہ کرنا باقی ہے، جواس سے بہت پہلے زمانہ میں قائم ہوئی تھیں؛ لہٰذا اب خراسان وعراق وشام وغیرہ مشرقی ممالک کوچھوڑ کرہمیں پھرمغرب کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔