انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تیمم کرنے کا مسنون طریقہ تیمم میں نیت فرض ہے، اس لیے یہ نیت کرے کہ میں ناپاکی دور کرنے کے لیے یانماز پڑھنے کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر تیمم کرتا ہوں، نیت کے بعد دونوں ہاتھوں کو پاک مٹی پرمارکر ہاتھ مٹی پر آگے پیچھے کرے؛ پھرہاتھ جھاڑ کر پورے چہرہ پر ملے اور جتنا حصہ چہرہ کا دھویا جاتا ہے اتنے حصہ پر ہاتھ لیجائے پھر دوبارہ پہلے کی طرح ہاتھ مارکر ہاتھوں کو کہنیوں تک ملے اور انگلیوں کا خلال بھی کرے۔ نوٹ: وضو اور غسل دونوں کے لیے تیمم کیا جاتا ہے اور دونوں کے لیے تیمم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور جتنی پاکی وضو یاغسل سے ہوتی ہے اتنی ہی تیمم سے ہوتی ہے۔ ("فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ" النساء:۴۳۔ "یقول سمِعت عمر بن الخطابِؓ علی المِنبرِ قال سمِعت رسول اللہﷺ یقول إِنما الأعمال بِالنِیاتِ" بخاری، باب بداء الوحی، حدیث نمبر:۱/۔ "عن عمارِ بنِ یاسِر أَنہ کان یحدِث أنہم تمسحوا وہم مع رسولِ اللہﷺ بِالصعِیدِ لِصلاۃ الفجرِ فضربوا بأكفهم الصعيد ثم مسحوا وجوههم مسحة واحدة ثم عادوا فضربوا بأكفهم الصعيد مرة أخرى فمسحوا بأيديهم كلها إلى المناكب والآباط من بطون أيديهم" ابوداؤد، باب التیمم، حدیث نمبر:۲۷۲۔ "عن جابِر قال جاء رجل فقال أصابتنِی جنابۃ وإِنیِ تمعکت فِی الترابِ قال اضرِب فضرب بيده الأرض فمسح بها وجهه ثم ضرب بيديه أخرى فمسح بهما يديه إلى المرفقين" دارِقطنی، باب التیمم، حدیث نمبر:۷۱۲)