انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نکاح شغار کا انسداد زمانہ جاہلیت میں ایک قسم کا نکاح رائج تھا جسے "شغار" کہتے تھے، اس کی صورت یہ تھی کہ ایک شخص اپنی لڑکی یا بہن کا نکاح کسی دوسرے کے ساتھ اس شرط پر کردیتا تھا کہ وہ اس کے بدلہ میں اپنی لڑکی یا بہن اس کی زوجیت میں دیدے اوریہ تبادلہ مہر ہوتا تھا وہ اس صورت میں عورت کو مہر نہ ملتا تھا اوراس کی حق تلفی ہوتی تھی، اس لئے آنحضرتﷺ نے اس کی ممانعت فرمادی تھی، امیر معاویہؓ کے زمانہ میں عباس بن عبداللہ اورعبدالرحمن بن حکم نے اسی طریقہ پر اپنی لڑکیوں کی شادی ایک دوسرے کے ساتھ کردی ،امیر معاویہؓ کو خبر ہوئی تو انہوں نے مروان کو لکھا کہ یہ نکاح شغار ہے، آنحضرتﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے اس لئے دونوں میں تفریق کرادو۔ (ابوداؤد کتاب النکاح باب فی الشغار)