انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کیخاتوخان ابن اباقاخان ارغون خان کے بعد اُس کا بھائی کیخاتوخان تخت نشین ہوا،اس کے عہد حکومت کا قابلِ تذکرہ اور مشہور واقعہ یہ ہے کہ اُس لے ۶۹۳ ھ میں نوٹ ایجاد کیا جس کو مغل لوگ یوت کے نام سے موسوم کرتے تھے وہ ایک کاغذ ہوتا تھا جس کے دونوں طرف کلمۂ طیبہ لکھا ہوتا تھا،کلمہ کے نیچے بادشاہ کا نام اور نوٹ کی قیمت درج ہوتی تھی، اس طرح کاغذ کا سکہ جاری ہونے سے تمام ملک میں شور فغان برپا ہوگیا اورتجارت پر بُرا اثر پڑا،لوگ حیرت کے ساتھ اس کاغذ کو دیکھتے اورکہتے تھے کہ ہم بجائے روپیہ یا اشرفی کے اس کو کس طرح قبول کریں،جب اس ایجاد میں کیخاتوخان کو ناکامی ہوئی تو اُس نے مجبوراً اس کے رواج کو روک دیا۔