انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ایام تشریق میں امام زہری ؒ سے مروی ہے کہ ایام تشریق کی رمی آپ نے زوال شمس کے بعد کیا،ہر جمعرات (جمرہ اولیٰ جمرہ وسطیٰ،جمرہ عقبہ)پر سات کنکریاں مارتے اورتکبیر کہتے اورجمرہ اولیٰ اورجمرہ وسطیٰ پررکتےاور خوب دیر تک تک کردعا کرتے اورتضرع وزاری کرتے اورتیسری رمی کے بعد نہیں ٹھہرتے یعنی دعا نہ کرتے۔ حضرت ابن عمرؓ کی روایت ہے کہ آپ جب جمرہ اولیٰ کی رمی فرماتے تو سات کنکریاں مارتے اورہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہتے اس کے بعد آگے بڑھ کر قبلہ رو ہوکر دعا ء مانگتے اوردیر تک دعا مانگتے اورہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے پھر جمرہ وسطیٰ کی رمی فرماتے پھر بائیں جانب ہوجاتے اورقبلہ رخ کھڑے ہوکر ہاتھ اٹھا کر دیر تک دعا فرماتے پھر جمرہ عقبہ کی رمی فرماتے اوروہاں نہ رکتے یعنی دعانہ فرماتے ؛بلکہ چل دیتے ۔ (بخاری:۲۳۶) فائدہ:حمرہ اولیٰ اورجمرہ وسطیٰ کی رمی کے بعد طویل دعا مسنون ہے۔ حضرت عمر فاروق ؓ اتنی دیر رکتے جتنی دیر میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔ (الفتوحات:۲۶) نووی رحمۃ اللہ علیہ نے اذکار میں لکھا ہے کہ حضور قلب اورخشوع جوارح کے ساتھ طویل پڑھے: اَللہُ اَکْبَرُ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ قَضیٰ عَنَّا نُسُکَنَا اَللّٰھُمَّ زِدْنَا اِیْمَاناً وَیَقِیْناً وَتَوْفَیِقاً وَعَوْنًا وَاغْفِرْلَنَا وَلِآبَائِنَا وَاُمَّھَاتِنَا وَالْمُسْلِمِیْنَ اَجْمَعِیْنَ (اذکار:۲۳۴) ترجمہ:اللہ ہی بڑا ہے تعریف اس خدا کی جس نے حج کے مناسک کو ہم سے پورا کرادیا اے اللہ ایمان ویقین تو فیق وامداد میں زیادتی فرما، اے اللہ ہمارے والدین کی اورتمام مسلمانوں کی مغفرت فرما۔