انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یثرب(مدینہ )کی آب وہوا یثر ب کی آب و ہوا مرطوب ہونے کی وجہ سے وبائی امراض اور ملیریا میں وہاں کے لوگ مبتلا ہوا کرتے تھے، مہاجرین میں سے بھی اکثر بیمار ہوگئے جن میں حضرت ابوبکرؓ، حضرت بلالؓ اور حضرت عامرؓ بن فہیرہ تھے ،یہ کیفیت دیکھ کر حضور اکرم ﷺ نے دعا فرمائی :اے اﷲ! ہمیں مدینہ کی ایسی ہی محبت دے جیسے مکہ کی بلکہ اس سے بھی زیادہ ، اس کی آب وہوا کو اچھا کردے اور یہاں کے بخار کو جحفہ منتقل کردے جو شریر یہودیوں کی بستی تھی اور جو آنے جانے والے مسافروں کو ستایا کرتے تھے، آپ ﷺکی دعا کے نتیجہ میں یہ وبا جحفہ منتقل ہوگئی۔