انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شرائط اس صلح نامہ یا عہد نامہ کے شرائط یہ تھے: ۱۔مسلمان اس سال عُمرہ نہ کریں گے، آئندہ سال آکر عُمرہ کریں گے، مکہ میں داخل ہوتے وقت سوائے تلوار کے کوئی ہتھیار اُن کے پاس نہ ہوگا،تلوار بھی نیام کے اندر ہوگی، اورتین دن سے زیادہ مکہ میں قیام نہ کریں گے۔ ۲۔صلح کی میعاد دس سال ہوگی،اس عرصہ میں کوئی فریق دوسرے فریق کے جان ومال سے قطعاً متعرض نہ ہوگا،باہم امن وامان کے ساتھ رہیں گے۔ ۳۔عرب کی ہر ایک قوم اورہر ایک قبیلہ کو اختیار ہوگا کہ وہ جس فریق کے ساتھ چاہے ہم عہد ہوجائے ان ہم عہد قبائل پر بھی اس صلح نامہ کی شرائط اسی طرح نافذ ہوں گی، دونوں فریق قبائل کو اپنا ہم عہد اور حلیف بنانے میں آزاد ہوں گے۔ ۴۔اگر قریش میں سے کوئی شخص بلا اجازت اپنےو لی کے مسلمانوں کے پاس چلا جائے گا تو قریش کی طرف واپس کیا جائے گا،لیکن اگر کوئی مسلمان قریش کے پاس آجائے گا تو وہ واپس نہیں کیا جائےگا۔