انوار اسلام |
س کتاب ک |
اگر امام کو حدث لاحق ہوجائے تو خلیفہ کس طرح بنائیں؟ اگر امام کو حدث لاحق ہوجائے تو اس کو چاہئے کہ کسی کو خلیفہ بنادے، مدرک کو خلیفہ بنانا بہتر ہے اور اگر مسبوق کو خلیفہ بنایا تو بھی جائز ہے اور خلیقہ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ جھکا ہوا پیچھے کو ہٹے او رناک پر ہاتھ رکھ لے تاکہ اوروں کو یہ گمان ہو کہ نکسیر پھوٹی ہے اور پہلی صف میں سے کسی کو اشارے سے یا اس کا کپڑا پکڑ کر کھینچ کر خلیفہ بنادے، زبان سے کچھ نہ کہے، اگر کلام کرکے خلیفہ بنایا تو سب کی نماز فاسد ہوجائے گی، خلیفہ بنانے کے مسائل بہت باریک ہیں اور اس قسم کے مسائل سے (جن کی پوری تفصیل کتبِ فقہ میں درج ہے) آج کل امام بھی واقف نہیں ہوتے تو مقتدی کیا واقف ہوں گے، نماز برباد کریں گے، اس لئے بہتر ہے کہ نماز قطع کردے اور وضو کرکے نماز از سر نو پڑھیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۴۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)