انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اندلس کی مردم شماری حضرت عمر بن عبدالعزیز کے حکم سے امیر نے ملک اندلس کی مردم شماری کرائی جس سے ہر قوم ہر قبیلے اور ہر ایک مذہب کے لوگوں کی الگ الگ تعداد معلوم ہوگئی، بربری لوگوں کو امیر سمح نے غیر آباد علاقوں میں آباد کرکے زراعت وحرفت کی طرف رغبت دلائی جس میں ان کو کامیابی حاصل ہوئی ملک اندلس کا ایک جغرافیہ تیار کرایا جس میں ہر شہر اور ہر قصبہ کی آبادی اس کا محل وقوع اور ضروری حالات درج تھے،ایک شہر سے دوسرے شہر کا فاصلہ دریا اور پہاڑ وغیرہ سب حالات درج کیے ،ملک کی تجارتی اشیاء کی فہرست بنادر کے حالات معدنی اشیاء کی کیفیت غرض نہایت مکمل ومشرح جغرافیہ ملک اندلس کا تیار کرکے خلیفہ کی خدمت میں روانہ کیا ایک نقشہ بھی ملک اندلس کا تیار کرکر بھیجا ،تجارت وزراعت میں سہولت پیدا کی جزیہ وعشر وخمس وخراج وغیرہ کے پختہ قانون رائج کیے پھر شہر سرقسطہ میں ایک مسجد اور قرطبہ میں دریائے وادی الکبیر کا مشہور ومعروف پل تیار کرایا اس کے علاوہ جابجا اور بھی مسجدیں اور پل تعمیر کرائے غرض چند روز میں اس امیر نے اندلس کو امن وامان اور عدل و انصاف سے پر کردیا امیر سمح کو امرائے اندلس میں وہی مرتبہ اور وہی نسبت حاصل ہے جو تمام خلفائے بنو امیہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو حاصل تھی۔