انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بغض وحسد بغض وحسد کا جذبہ ایک بدترین جذبہ ہے، اس کی موجودگی میں کبھی حق وانصاف کا جذبہ آدمی کے دل میں پرورش نہیں پاتا، جس کے اندر یہ جذبہ موجود ہوتا ہے اس کودوسروں کی خوبیاں اور بھلائیاں نظر ہی نہیں آتیں، یااگرنظر آتی ہیں تووہ ان کی طرف سے صرفِ نظر کرلیتا ہے؛ اگرکسی کوکوئی شرف اور فضل حاصل ہوجاتا ہے توایسے شخص کوانتہائی تکلیف ہوتی ہے، یہود کی زندگی اس برے جذبہ کا مکمل نمونہ تھی: أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ۔ (النساء:۵۴) ترجمہ:کیا دوسرے آدمیوں سے ان چیزوں پرجلتے ہیں جنھیں اللہ نے ان کواپنے فضل سے عطا کی ہیں۔ هَا أَنْتُمْ أُولَاءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ۔ (آل عمران:۱۱۹) ترجمہ:ہاں! تم ایسے ہوکہ ان لوگوں سے محبت رکھتے ہو اور یہ لوگ تم سے قطعاً محبت نہیں رکھتے۔ قرآن نے ان کے اسی بغص وحسد کی بناپر فرمایا کہ: مُوتُوا بِغَيْظِكُمْ۔ (آل عمران:۱۱۹) ترجمہ:اپنے غصے سے