انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا ٹوتھ برش مسواک کی سنت کا بدل ہوسکتا ہے؟ وضو کرتے وقت مسواک کرنا سنتِ موکدہ ہے اور مسواک بانس، انار اور ریحان کے علاوہ کسی اور درخت کی ہونی چاہئے؛ خصوصاً کڑوے درخت کی، زیادہ اولیٰ پیلو کے درخت کی ہے؛ پھر زیتون کے درخت کی ہے؛ الغرض مسواک درخت کی ہونا ضروری ہے؛ اگر کسی وقت کسی درخت کی مسواک میسر نہ ہو تو اُنگلی سے دانت صاف کرکے منہ کی بدبو زائل کردے؛ اس طرح بھی سنت ادا ہوجاتی ہے؛ بہرحال اصل سنت درخت کی مسواک ہے، وہ میسر نہ ہو یا دانت نہ ہوں یا دانت یا مسوڑے کی خرابی کی وجہ سے مسواک سے تکلیف ہوتی ہو تو ضرورۃ ہاتھ کی انگلیوں یاموٹے کھردرے کپڑے یا منجن، ٹوتھ پیسٹ یا برش سے مسواک کا کام لیا جاسکتا ہے؛ مگرمسواک کے ہوتے ہوئے مذکورہ چیزیں مسواک کی سنت ادا کرنے کے لئے کافی نہیں اور مسواک کی سنت کا پورا اجرحاصل نہ ہوگا؛ گرچہ صفائی تو ہوجائیگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۲/۱۷۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۵۔ جدید فقہی مسائل:۱/۹۵)