انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز کے بعد تسبیحات صف سے ہٹ کر پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد جو تسبیح پڑھی جاتی ہے کوئی شخص اگر جماعت سے پیچھے ہٹ کر بیٹھ کر تسبیح پڑھے تو وہ شخص محلِ اعتراض نہیں، اگر صف میں بیٹھ کر تسبیح پڑھنے سے دیکھنے والے کو احتمال ہو کہ ابھی جماعت ہورہی ہے، ابھی ختم نہیں ہوئی تو صف سے پیچھے ہٹ کر تسبیح پڑھنا اس احتمال کو دفع کرنے کے لئے افضل ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۶۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)