انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء نماز با جماعت ہوسکتی ہے یا نہیں؟ اگر چند افراد کی ایک ہی وقت کی نماز قضاء ہوگئی ہو تو ان کو جماعت کے ساتھ ادا کرنی چاہئے، لیلۃ التعریس کا واقعہ مشہور ہے کہ آنحضرت ﷺاور آپ کے رفقاء نے آخرِ شب میں پڑاوٴ کیا تھا، فجر کی نماز کے لئے جگانا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ذمہ تھا، لیکن تھکن کی وجہ سے بیٹھے بیٹھے ان کی آنکھ لگ گئی اور سورج طلوع ہونے کے بعد سب سے پہلے آنحضرت ﷺبیدار ہوئے، رفقاء کو اُٹھایا گیا، آنحضرت ﷺنے اس وادی سے کوچ کرنے کا حکم فرمایا اور آگے جاکر اذان و اقامت کے ساتھ جماعت کرائی، نماز کے قضاء ہونے کا یہ واقعہ جو آنحضرت ﷺ کو غیراختیاری طور پر پیش آیا، اس سے اُمت کو قضاء نماز کے بہت سے مسائل معلوم ہوئے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۵۴، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۴۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)