انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بنگال کے مدارسِ حدیث (۱)جامعہ امدادیہ کشور گنج، حضرت مولانا اطہر علیؒ خلیفہ حضرت تھانویؒ کا قائم کردہ ہے، اب اس کے نائب مہتمم مولانا عطاء الرحمن خان ہیں جوبنگلہ دیش کی مدارسِ عربیہ کی تنظیم وفاق المدارس العربیہ بنگلہ دیش کے ناظم عمومی بھی ہیں۔ (۲)مدرسہ نوریہ اشرف آباد ڈھاکہ، اس کے مہتمم مولانا عظیم الدین ہیں۔ (۳)جامعہ محمدیہ، محمدپور، ڈھاکہ، مہتمم مولانا عزیز الحق اور مفتی اور نائب صدر کے طور پر مولانا منصور الحق کام کررہے ہیں۔ (۴)مدرسہ اسلامیہ بدلکوٹ نواکھلی، مولانا حبیب اللہ مصباح اس کے مہتمم ہیں۔ (۵)جامعہ قرآنیہ لال باغ ڈھاکہ، قائم کردہ مجاہداعظم مولانا شمس الحق فریدپوری۔ (۶)جامعہ کمرنگیرچر (ڈھاکہ) تحریک خلافت کے قائد مولانا محمداللہ حافظ جی کا قائم کردہ ہے۔ (۷)جامعہ اشرف العلوم بڑا کٹرہ، ڈھاکہ۔ (۸)دارالعلوم اعزازیہ جسر (حضرت مولانا شاہ ابوالحسن خلیفہ مفتی عزیز الحق صاحبؒ)۔ (۹)دارالعلوم اسلامیہ پورشا (راج شاہی)۔ (۱۰)دارالعلوم خادم الاسلام گوہرڈانگہ گوپال گنج فرید پور، باہتمام مولانا عبدالمنان (قائم کردہ شاہ مولانا عبدالوہاب)۔ (۱۱)جامعہ مدنیہ اسلامیہ قاضی بازار سلہٹ، بنگلہ دیش، مولانا حبیب الرحمن رئیس جامعہ ہیں۔ (۱۲)مدرسہ نوریہ اشرف آباد (ڈھاکہ) مولانا عظیم الدین صاحب۔ (۱۳)دارالعلوم معین الاسلام جامعہ اہلیہ ہاٹہزاری صاتغام (چٹاگانگ) حضرت مولانا محمدابراہیم بلیاویؒ بھی کچھ عرصہ یہاں صدر مدرس رہے ہیں، اس کے سرپرست حضرت تھانویؒ تھے اب صدر حضرت علامہ احمد شفیع خلیفہ حضرت مدنی رحمہ اللہ ہیں، اسے اس علاقہ کا دیوبند سمجھا جاتا ہے۔ (۱۴)الجامعہ الاسلامیہ (ضمیریہ قاسم العلوم) پٹیہ صاتغام قطب الارشاد حضرت مولانا گنگوہیؒ کے خلیفہ مولانا ضمیرالدین نے اسے قائم کیا، اس کے صدر شیخ المشائخ مولانا محمدیونس ہیں۔ (۱۵)جامعہ عربیہ اسلامیہ جیری صاتغام، زبدۃ الفقہا مفتی نورالحق صاحب جواس علاقے میں ختم نبوت کا کام بھی کررہے ہیں، اس کے صدر ہیں۔ (۱۶)الجامعہ قاسم العلوم، چاریہ ہاٹہزاری صاتغام، اسے محدث العصر مولانا سعید احمدنے قائم کیا تھا آپ دارالعلوم دیوبند کی مجلسِ شوریٰ کے بھی رکن تھے، اس مدرسہ کے مہتمم اب آپ کے صاحبزادہ عزیز احمد ہیں۔ (۱۷)جامعہ عزیز العلوم بابونگر فتکچاری صاتغام، اس کے رئیس زبدۃ العارفین مولانا محمدہارون تھے۔ (۱۸)جامعہ اسلامیہ عبیدیہ ناتوں پور چٹاگالگ، عظیم روحانی شخصیت شیخ سلطان احمد اس کے مہتمم ہیں یہ مدرسہ مرجع خواص وعوام رہا ہے اور ہے۔ (۱۹)جامعہ اسلامیہ مظاہرالعلوم چکتائی صاتغام، حضرت تھانویؒ کے متوسلین میں سے مولانا سماعیل اس کے روحِ رواں ہیں۔ (۲۰)جامعہ اسلامیہ ناظرہاٹ فئکچری صاتغام (مولانا شاہ نوراحمد)۔ (۲۱)جامعہ دارالسنہ ٹھیلا ککسبازار صاتغام، بانی حضرت گنگوہیؒ کے خلیفہ زبدۃ العارفین قاری ابراہیم تھے، اب مہتمم مولانا منظور احمد ہیں۔ (۲۲)جامعہ اسلامیہ اوجانی (چاند پور)۔ (۲۳)مدرسہ عزیزیہ امدادالعلوم، راؤجان چاٹگام۔ (۲۴)جامعہ نورالعلوم فینی نواکھلی۔ (۲۵)مدرسہ فیضیہ عیسیٰ پور (مولانا عبدالرحمن صاحب)۔ (۲۶)مدرسہ فریدیہ، حضرت تھانویؒ کے خلیفہ ارشد اس کے بانی تھے۔