انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۶)حافظ ابویعلی الموصلی (۳۰۷ھ) امام احمد بن علی الموصلی الحافظ حضرت امام ابویوسفؒ کے شاگرد حافظ بشربن الولید کے شاگرد تھے اور حنفی المذہب تھے، حافظ ذہبی لکھتے ہیں: "وَقَالَ أَبُوعَلِيٍّ الحَافِظُ:لَوْلَمْ يَشتغلْ أَبُويَعْلَى بكُتُبِ أَبِي يُوْسُفَ عَلَى بِشْر بن الوَلِيْدِ لأَدركَ بِالبَصْرَةِ سُلَيْمَانَ بن حَرْبٍ، وَأَبَاالوَلِيْدِ الطَّيَالِسِيَّ"۔ (تذکرۃ الحفاظ:۳/۱۶) ترجمہ:اگرابویعلی بشربن الولید کے ہاں امام ابویوسف کی کتابوں میں مشغول نہ رہتے توامام ابوداؤد الطیالسی کوبصرہ میں پالیتے۔ ابویعلی یحییٰ بن معین کے بھی شاگرد تھے اور یحییٰ امام ابوحنیفہ کے قول پر فتویٰ دیتے تھے، آپ کے شاگرد ابوعلی نیشاپوری آپ کے حفظ وضبط کے بڑے مداح تھے، ابن حبان نے آپ کوثقہ کہا ہے، سمعانی کہتے ہیں مسندابی یعلی ایک سمندر ہے، جس میں سب چیزیں ملتی ہیں، مسند ابی یعلی عام ملتی ہے، حدیث کی بہت اہم اور مفید کتا ب ہے۔